788

مرکزی انجمن ترقی کھوارکی نگرانی میں بدھ روزایک مقامی گسٹ ہاوس میں وخی زبان کی فرو ع کے حوالے سے اجلاس

چترال(نامہ نگار)مرکزی انجمن ترقی کھوارکی نگرانی میں بدھ روزایک مقامی گسٹ ہاوس میں وخی زبان کی فرو ع کے حوالے سے اجلاس ہوا۔جس میں انجمن ترقی کھوار کے مرکزی صدرشہزادہ تنویرالملک ، سابق صدرانجمن ترقی کھوارمحمدیوسف شہزاد،مجلس عامہ کے ممبران محمدعرفان عرفان،شہزادہ فہام عزیز،شاہ جہان خان اورسیدنذیرحسین شاہ نے شرکت کی۔وخی کی نمائندگی عیسیٰ خان،تاج علی بیگ،سفرمحمدتاجگ اورعبدالمرادنے کی۔اجلاس میںانجمن ترقی وخی بروغل کاقیام عمل میں لایاگیا۔جس کے لئے تاج علی بیگ جنرل سیکرٹری اورسفرمحمدتاجگ کوصدرمنتخب کیاگیا۔اجلاس میں زبانوں کی ترقی کے حوالے سے کام کرنے والے اداروں کے ساتھ روابط استوارکرنے کافیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں انجمن ترقی کھوار کی جنرل باڈی اجلاس جنوری کے پہلے ہفتے بلانے کابھی فیصلہ کیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں