273

اپرچترال، کوروناضابطہ اخلاق پر عملدرآمد ..۔اے ڈی سی کا ٹرانسپورٹ اڈوں اور پبلک مقامات کا دورہ

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی) کورونا وائرس کی دوسری خطرناک لہر سے محفوظ رہنے کے حوالے سے جاری کردہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کے سلسلے میں صوبائی حکومت اور ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے احکامات کی روشنی میں بدھ30دسمبرکو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عرفان الدین نے اپر چترال میں ٹرانسپورٹ اڈوں اور پبلک مقامات کا دورہ کیا اور کورونا وائرس سے محفوظ رہنے کے حوالے سے صوبائی حکومت کی طرف سے جاری شدہ پیغامات لوگوں تک پہنچائے۔ انہوں نے تمام ٹرانسپورٹر حضرات اور عوام الناس کو سیفٹی ماسک کا استعمال کرنے اور آپس میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں