305

چترال کے ایل ۔ایس۔او نمائندگان کا مطالعاتی دورہ۔

چترال (نامہ نگار)رواں ہفتے کے دوران ایس۔آر۔ایس ۔پی کی جانب سے چترال کے ایل ۔ایس۔اوکی نمائندگان کادیر سوات ،اور پشاورکا ایک مطالعاتی دورہ اختتام پذیر ہوا ۔جسکا مقصد انھیں ضلع چترال سے باہرجاری ایس۔آر۔ایس۔پی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں سے روشناس کرواکر انکے تجربات میں اضافہ کرنا تھا۔اس مطالعاتی دورے میں چترال کے سترہ ایل۔ایس ۔اوزکے چیئرمین اور منیجرزنے شرکت کی۔ٹیم کی قیادت چیرمین چترال کمیونٹی ڈولپمنٹ نیٹ ورک ((CCDNکے چیئرمین محمد وزیرنے کی جبکہ SRSP کی جانب سے Value Chain Officer رضوان علی رومی نے کی۔ٹیم نے مطالعاتی دورے کا آغازاپر دیر میں LSO افس دیرڈولپمنٹ پروگرام(DDP) کے دفتراور ماےئکرو ہائیڈرل پاورہاوس سے کیا۔بعد میں اس ٹیم نے لوئر دیر تمرگرہ میں تالاش Olive Grower Interest Group نے زیتون کے پودے کی تیاری کے مختلف مراحل اور پھل کی پروسیسنگ سے لیکر مارکیٹنگ تک SRSP کی سپورٹ کے بارے میں پرزینٹیشن دی۔چترال کی ٹیم نے زیتون کی پودے کی چترال ایریا میں اگانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔دورے کے اگلے مرحلے میں میاں بانڈہ میں CDLD افس میں ٹیم کو بریفنگ یوروپین یونین فنڈڈپروجیکٹ CDLD کے بارے میں پرزینٹیشن دی گئی۔CDLD ایک کمیونٹی ڈریون پروجیکٹ ہے جس کے لئے یوروپین یونین نے64 ملین یورو کی خطیر رقم مختص کی ہے جو خیبر پختونخوا میں کمیونٹی آرگنائیزیشن کے زریعے مائیکرو ہائیڈرل پاور اسٹیشن اور کمیونٹی فزیکل انفرسٹکچر کی منصوبوں میں خرچ کئے جائینگے۔تا ہم چترال کیلئے اس میں صرف دس فی صد رقم مختص کی گئی ہے ۔ستم ظریفی کی بات یہ ہے کہ چترال میں ابھی تک کام کا آغاز ہی نہیں کیا گیاہے جو اس دور افتادہ ضلع کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔بعد ازن ٹیم نے سوات میں دیہی فلاحی ترقیاتی تنظیم(باغبان)چکری فتح پور میں Red Persimon املوکValue Chain جو SRSP کی مالی اور تکنیکی معاونت سے اب اس پھل کی پروسیسنگ اور پیکیجنگ کر کے زرمبادلہ کمایا جا رہاہے۔سوات میں قیام کے دوراں ٹیم نے فتح پورلوکل سپورٹ آرگنائزیشن کے دفتر اور اسلام پور میں سواتی پٹی اور شال بننے کی کھڈیوں اور ملم جبہ کا بھی دورہ کیا۔پشاور میں اس ٹیم نے ہیمومن ریسورس ڈیولپمنٹ سنٹر HRDC))حیات آباد میں قیام کیا جہاں انھوں نے سی۔ای۔او SRSP ج شہزادہ مسعودلملک سے ملاقات کی۔چترال ٹیم کی جانب سے چیرمیں محمد وزیر نے مطالعاتی دورہ کا موقع فرہم کرنے پر CEO صاحب کا شکریہ اداکیااور امید ظاہر کیا کہ SRSP آئنندہ بھیLSOs کے ساتھ اپنی تعاون جاری رکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں