388

لوئر چترال ڈی پی او تبدیل،…پہلی خاتون ڈی پی او تعینات

چترال( نمائندہ )  پولیس سروس حال ہی میں برطانیہ سے  شویننگ فیلو شپ حاصل کر کے وطن واپس آنے والی گریڈ18 کی ایس پی سونیا شمروز کوڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال تعینات کیا گیا ہے۔ سونیا شمروز اس سے قبل مانسہرہ پولیس ٹریننگ سینٹر میں بطور پرنسپل خدمات سر انجام دے چکی ہیں۔ ان کا تعلق خیبر پختونخواہ کے ضلع ایبٹ آباد سے ہے۔ سونیا شمروز2013 میں سی ایس ایس کر کے بطور اے ایس پی تعینات ہوئیں۔ وہ ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد بھی تعینات ہو چکی ہیں۔ سونیا شمروز کو پولیس ٹریننگ سکول مانسہرہ میں بطور پہلی خاتون پرنسپل خدمات سر انجام دینے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔ گزشتہ سال وہ برطانیہ فیلوشپ کے لئے گئی تھیں جہاں سے رواں سال ستمبر میں وہ وطن واپس آئیں۔ انہوں نے خواتین پر تشدد ،اور تنازعات کے حوالے  سے برطانیہ میں عالمی معیار کے مطابق کورس مکمل کیا ہے۔   جاری کردہ ایک نوٹیفکیشن کے مطابق، وہ عبد الحی ڈی پی او لوئر چترال کی جگہ تعینات کردی گئی جن کو سنٹرل پولیس آفس (سی پی او)، پشاور کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق، محترمہ خان سی پی او میں پوسٹ کرنے کے منتظر تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں