556

زرین ٹورسٹ لاج چترال کا افتتاح کیا گیا 

نئے سال2020ء کی آمد کے موقع پر چترال ٹاؤن کے مرکز میں شاہی مسجد روڈ پر زرین ٹورسٹ لاج اور ریسٹورنٹ کا افتتاح کیا گیا۔  سیاحوں کی آسانی اور سہولت کے پیش نظر ہوٹل کو جدید دور کے تقاضوں اور سہولیات کے مطابق بنایا گیا ہے۔ دلکش عمارت، رہائش کے لیے خوبصورت، ہوادار اور سہولیات سے بھرپور کمروں کے علاوہ رننگ ریسٹورنٹ کا بھی انتظام کیا گیا ہے۔ چترال ٹاؤن کے مرکز میں واقع یہ ہوٹل مقامی اور غیر مقامی سیاحوں اور ڈائنرز کی دلچسپی کا مرکز اور اچھا انتخاب ثابت ہوگا۔

یاد رہے مذکورہ ہوٹل زرین ٹورز اینڈ ایونٹ مینیجمنٹ کا ایک ذیلی پراجیکٹ ہے۔ زرین ٹورز اینڈ ایونٹ کے پلیٹ فارم سے ٹور کنسلٹنسی، ٹور گائیڈنس اور ایونٹ مینیجمینٹ کی خدمات دی جاتی ہیں۔

ہوٹل مالکان زرین برادرز کا کہنا ہے کہ یہ ہوٹل چترال آنے والے مقامی اور  غیر مقامی سیاحوں کی سہولت کے پیش نظر بنایا گیا ہے، اور ہر سیزن کے مطابق ہوٹل میں سہولیات کا اہتمام یقینی بنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں