64

ریسکیو 1122کے جوانوں نے گیس سیلنڈر کی دکان میں لگی آگ پر قابو پاکر تباہی وبربادی اور بڑے پیمانے پر جانی ضیاع کو ٹالنے میں کامیاب ہوگئے

چترال (نمائندہ )ریسکیو 1122کے جوانوں نے اپنی جانوں سے کھیلتے ہوئے چترال شہر کے نواح میں واقع بونی روڈ میں گیس سیلنڈر کی دکان میں لگی آگ پر قابو پاکر تباہی وبربادی اور بڑے پیمانے پر جانی ضیاع کو ٹالنے میں کامیاب ہوگئے۔ عینی شاہدین کے مطابق گھریلواستعمال کے سیلنڈرو ں کے دکان میں آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی پانچ منٹ بعد موقع پر پہنچ گئے اور پیشہ ورانہ طریقے سے آگ کو بجھانے کا کام شروع کردیا جبکہ اس دوران کئی بھرے ہوئے سیلنڈر مزید حرارت ملنے پر پھٹ جانے کے قریب تھے کہ انہیں باہر منتقل کردئیے گئے۔ ان کا کہنا تھاکہ اگر ایک سیلنڈر بھی پھٹ جاتے تو دوسرے سیلنڈروں کے پھٹ جانے اور آگ کے پھیل جانے کے نتیجے میں اس گنجان آباد علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیل جاتی۔جائے آتشزدگی کے قریب ڈسڑکٹ جیل، سرکاری دفاتر، دکانات اور گھر واقع ہیں۔ ۷آتشزدگی کی وجہ گیس سیلنڈر میں لیکیج بتائی جاتی ہے جبکہ آگ بجھانے کے اپریشن میں تین فائربریگیڈ گاڑیاں اور سات تربیت یافتہ فائرفائٹروں نے حصہ لیا اور اس عمل میں 9000لٹر پانی استعمال ہوا۔ بروقت اور کامیاب اپریشن پر مقامی لوگوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ظفر الدین اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email