248

چترال میں منشیات کے کاروبار کوبالکل برداشت نہیں کرسکتی۔ڈی پی او لوئر چترال سونیا شمروز خان کی میٹنگ میں ایس ایچ اوز کو ہدایات کسی کو بھی نوجوان نسل کی مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی

چترال(نمائندہ )جمعرات7جنوری کو ڈی پی او آفس بلچ چترال میں زیر صدارت محترمہ سونیا شمروز خان (پی ایس پی) ڈی پی اولوئر چترال تعارفی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔

میٹنگ میں ایس پی انوسٹیگیشن، ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر، ایس ڈی پی اوز، تمام تھانوں کے ایس ایچ اوزنے شرکت کی۔ڈی پی او سونیا شمروز خان صاحبہ نے شرکاء سے تعارف کے بعدنے شرکاء میٹنگ سے مخاطب ہو کر ہدایات دی کہ میں ضلع لوئر چترال میں منشیات کے کاروبار کوبالکل برداشت نہیں کر سکتی، اورکسی کو بھی نوجوان نسل کی مستقبل سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ اُنہوں نے کہا کہ

اس سلسلے میں ایک اسپشل ٹاسک فورس تشکیل دی جارہی ہے۔ایس ایچ اوزبھی عوام کو اپنے اعتماد لیکر منشیات کے خلاف بھرپور کاروائی کریں۔اُنہوں نے چترال کے عوام سے اپیل کی کہ چترال کو منشیات سے پاک کرنے میں ہمارا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں