263

چترال میں خواتین کی خودکشی کے وجوہات کی تہہ تک پہنچنا ہوگا،ڈی پی او لویر چترال سونیا شمروز خان کی پریس کلب چترال کے صحافیوں سے گفتگو

چترال/ڈی پی او لویر چترال سونیا شمروز خان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ چترال کو منشیات سے پاک کرنے، خواتین میں خود کشی کے واقعات کا سدباب کرنے، چترال شہر میں موٹر گاڑیوں کی ٹریفک کا نظام بہتر بنانے اور عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کو کم سے کم کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گی۔ جمعرات کے روز صدر ظہیر الدین کی قیادت میں چترال پریس کلب کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ منشیات فروشی چترال میں مسئلے کی صورت اختیار کر گئی ہے جس سے نمٹنے کے لیے روایتی انداز سے ہٹ کر اقدامات کئے جائیں گے اور منشیات سپلائی کرنے والوں کا قلع قمع کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کی خودکشی کے وجوہات کی تہہ تک پہنچنا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو کسی بھی شکایت کی صورت میں دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا جس پر فوری طور پر ایکشن لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک کے نظام کو مستحکم کیا جائے گا اور خصوصاً کم عمر موٹر سائیکل سواروں کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں