275

دومادومی بجلی گھر……،ٹرانسمیشن لائن کی یقین دہانی پر جلسہ چند دونوں کے لئے موخر کرنے کا فیصلہ

اپرچترال/دومادومی ایس۔آر۔ایس۔پی بجلی گھر کے حوالے سے عمائدین بونی کی ایک ہنگامی میٹنگ  بونی میں منعقد ہوئی۔ چونکہ کل اے۔ڈی۔سی اپرچترال نے میٹنگ بلا کر عمائدین کو یقین دہانی کروائی تھی کہ مذکورہ مسئلہ حل کروایا جائے گا۔ اس سلسلے میں جمعہ کے روز اے۔ڈی۔سی عرفان الدین نے أر۔ای پیڈو اور ایس۔أر۔ایس۔پی کے ذمہ داراں کے ساتھ میٹنگ کیا اور منگل تک ٹرانسمشن لائنوں کا مسئلہ حل کرنے پر اتفاق ہوا۔ انشاللہ منگل تک یہ مسئلہ حل ہو جائے گا۔ انتظامیہ کی یقین دہانی پر عمائدین بونی نے اپنے ہنگامی میٹنگ میں انتظامیہ اور آر۔ای پیڈو کا شکریہ ادا کیا اور جلسہ چند دنوں کیلئے موخر کرنے کا فیصلہ کیا۔ اگر مقررہ وقت تک  مسئلہ حل نہ کیا گیا تو حسب فیصلہ زبردست احتجاجی جلسہ منعقد کرنے پر اتفاق ہوا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں