262

اپر چترال میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

اپرچترال(ذاکر محمد زخمی)اپر چترال میں انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔ ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود نے ڈاکٹر رحمت امان ڈی،ایچ،او اپر چترال اور ڈاکٹر فرمان ایم ایس اپر چترال کے ہمراہ اپر چترال کے مختلف علاقوں میں موجود متعدد پولیو ٹیموں کا دورہ کیا اوراس قومی فریضہ کو احسن انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کے سلسلے میں احکامات صادر کیے۔ ڈپٹی کمشنر شاہ سعود نے اپنے پیغام میں جملہ عوام الناس سے بھی اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں اور اپنے نونہالوں کو اپاہچ ہونے سے بچائیں۔ اُنہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ اپر چترال کو پولیو سے پاک ضلع بنانے میں بطور شہری اپنا اپنا کردار ادا کریں اورحکومت وقت کا ساتھ دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں