227

تعمیرسکول پروگرام کے تحت صوبے کے 30ہزارسرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر43ارب روپے کاتخمینہ لگایاگیاہے۔محمدعاطف خان

پشاور(نمائندہ ڈیلی چترال )خیبرپختونخواکے وزیربتدائی وثانوی تعلیم محمدعاطف خان نے کہاہے کہ تعمیرسکول پروگرام کے تحت صوبے کے 30ہزارسرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کی فراہمی پر43ارب روپے کاتخمینہ لگایاگیاہے تاہم بہترمنصوبہ بندی سے پیرنٹس ٹیچرزکونسل کے ذریعے تمام سرکاری سکولوں کویہی سہولیات اس سے بھی کم لاگت میں فراہم کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ تعمیرسکول پروگرام کیلئے ڈونرزکے ساتھ رابطے میں ہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے پشاورمیں تعمیر سکول پروگرام کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری تعلیم افضل لطیف ،ایڈنشنل سیکرٹری قیصرعالم،ایم ڈی ایلیمنٹری ایجوکیشن فاؤنڈیشن اللہ نوازسومرواورمتعلقہ محکموں کے حکام نے بھی شرکت کی جبکہ ڈاکٹریاسمین راشدلاہورسے خصوصی دعو ت شریک ہوئیں۔اجلاس میں تعمیرسکول پروگرام پرکام کی رفتارکاجائزہ لینے کے علاوہ اس پروگرام کے لئے فنڈزرائزنگ پربھی تبادلہ خیال کیاگیا۔اوراس سلسلے میں کئی اہم فیصلے کئے گئے ۔صوبائی وزیرنے کہاکہ تعلیم کاشعبہ حکومت خیبرپختونخوا کی ترجیجات میں سرفہرست ہے اوراس شعبے کی بہتری کے لئے عملی اقدامات اُٹھائے گئے ہیں۔ملک کی تاریخ میں پہلی باربجٹ کا28فیصدتعلیم کے لئے مختص کرکے تعلیمی بجٹ کو100ارب روپے سے بھی اوپرلے جایاگیاہے ۔انہوں نے کہاکہ تمام نئے پرائمری سکولوں میں بچوں کے پلے ایریازکاقیاملازمی قراردیاگیاہے جبکہ پہلے سے موجودہ دس ہزارپرائمری سکولوں میں پلے ایریازکے قیام کی منظوریدی گئی ہے ۔جن میں دوہزارسے زیادہ سکولوں میں پلے ایریازکاقیام عمل میں لایاگیاہے ۔ اسی طرح بچوں کی تخلیقی صلاحیتوں کوبڑھاوادینے کے لئے نئے تعلیمی سال سے پرائمری سطح پرڈرائنگ سبجیکٹ متعارف کرانے کابھی فیصلہ کردیاگیاہے ۔انہو ں نے مزیدکہاکہ تعلیم عام کرنے کے کئے اقراء فروغ تعلیم دوچرزسکیم شروع کیاگیاہے جس کے تحت تیس ہزارمستحق بچوں کوپرائیوٹ تعلیمی اداروں میں مفت تعلیم دی جائے گی اسی طرح بچیوں کی تعلیم کوفروغ دینے کیلئے اپریل 2016ء تک ایک پانچ سوگرلزکمیونٹی سکول کھولے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں