246

چترال ٹاسک فورس کی طرف سے چترال میں یوم خواتین منایا گیا۔

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال)عالمی یوم خواتین8مارچ کو ہرسال پوری دنیا میں خواتین کے دن کے طورپر منایا جاتا ہے ۔اس دن کے حوالے سے چترال ٹاسک فورس نے ایک پروگرام کا انعقاد کیا تھا جس میں خواتین کے حقوق اور چترال جیسے پسماندہ اور دور افتادہ علاقے میں خواتین کے حالات زندگی کو پیش کیا گیا۔اس پروگرام میں چترال ٹاسک فورس کے کمانڈر کرنل نظام الدین کی اہلیہ کے علاوہ مختلف یونین کونسل کے لیڈی کونسلرز نے بھی شرکت کی۔اُنہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عورت کو دین اسلام نے ممتاز مقام دیا ہے اور ہرعورت کی ذمہ داری ہے کہ وہ مثالی زندگی کریں تاکہ وہ اپنے والدین اور ملک وقوم کیلئے باعث افتخار ہوں۔اُنہوں نے کہا کہ عالمی یوم خواتین کے موقع پر بہت سنجیدگی سے لائحہ عمل تیار کیا جائے اور قانون کی بالادستی رہے تو یقیناًخواتین کے ساتھ آئے دن ہونے والے ناانصافیوں،ظلم وزیادتی ،اتحصال اور بربریت سے نجات ملنے کے ساتھ ساتھ خواندہ سماج کی تشکیل ہوگی۔جس سے بہت سارے مسائل خود بخودختم ہوجائینگے۔اس موقع پر بچیوں نے خاکے بھی پیش کیے۔

IMG_0615

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں