253

چترال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے محفوظ رہنے کے سلسلے جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ہدایات پر عملدرآمد

اپر چترال میں کورونا وائرس کی دوسری لہر سے محفوظ رہنے کے سلسلے میں اپر چترال انتظامیہ کی طرف سے وقتاً فوقتاً جاری کردہ ضابطہ اخلاق اور ہدایات پر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہوئے تاجر برادری بونی کے موجودہ اور سابقہ صدور، سیکریٹری صاحبان اور کابینہ کے دوسرے اراکین نے رضاکارانہ طور پر آج مورخہ 25/1/2021 کو Covid-19 کے ٹیسٹ کا نمونہ دے دیا۔ ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن اپر چترال تاجر برادری کی طرف سے Care is Cure یعنی احتیاط عافیت کے مصداق اٹھائے گئے اس اقدام کو سراہتا ہے۔ کیونکہ کاروباری مقامات میں روزانہ کی بنیاد پر لوگوں کا آنا جانا، ملنا جلنا اور نشست برخاست ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے اس وائرل بیماری کے پھیلنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں