270

گلگت بلتستان میں آئی ٹی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے ایس سی او اور اے کے ایف کے درمیان ایک ایم او یو دستخط

گلگت/گلگت بلتستان میں  آئی ٹی اور ڈیجیٹل انفراسٹرکچر  کی ترقی کے لیے سپیشل کمیونیکیشنز آرگنائزیشن ( ایس سی او )   اور آغاخان فاؤنڈیشن  پاکستان  ( اے کے ایف ) کے درمیان  ایک میمورنڈم آف انڈرسٹنڈنگ ایم او یو دستخط ہوئے۔  اس  ایم او یو   کا مقصد  ایس سی او اور  اے کے ایف   اور دوسری آغاخان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک  ایجنسیز کے درمیان گلگت بلتستان کی  استحکام سماجی و معاشی ترقی کے مشترکہ مقصدکو پر اعتماد انٹرنیٹ اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر  کے ذریعے مضبو ط کرنا ہے۔   بریگیڈیئر محمد مقبول احمد ، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ایس سی او ، اور اختر اقبال ، چیف ایگزیکٹو آفیسر اے کے ایف (پاک) ، میجر جنرل علی فرحان ایچ آئی (ایم) ، ڈائریکٹر جنرل ایس سی او نے  اے کے ڈی این  کی قیادت  آغا خان فنڈ فار اکنامک ڈیویلپمنٹ کے ڈائریکٹر  سلطان علی الانہ ، اسماعیلی کونسل برائے پاکستان کے صدر  حافظ شیرعلی ، چیئرمین آغا خان فاؤنڈیشن پاکستان ، اقبال والجی ، سیرینا ہوٹلز اور چیئرمین عزیز بولانی۔ اے کے آر ایس پی اور ایئر سی ڈیری وقار احمد ، ڈائریکٹر آپریشنز اور  ایکسٹر نل افئیرزاے کے ایف (پاکستان) کی موجودگی میں ا

س  ایم او یو  پر دستخط کیے۔اس  ایم او یو  کے تحت،  ایس سی او   اور اے کے ایف ( پاک)    گلگت بلتستان کے مختلف مراکز میں فری لانسنگ مراکز اور   پارکس کی مشترکہ  طور پر ڈیزائن ، اس کے قیام اور اس کی مینجمنٹ میں  تعاون کرے گا جو سافٹ وئیر، آئی ٹی، اور بزنس پروسس  آئوٹ سورسنگ  کے مرکز کے طو ر پر کام کریں گے۔ ساتھ ہی ساتھ ہنزہ، ناصر آباد میں  آئی ٹی پارک کا قیام کیا جائےگا جو کہ سٹیٹ آف دی آرٹ آئی ٹی انفراسٹرکچر، تیز انٹرنیٹ  مرکز اور چھوٹے اور بڑھتے ہوئے کاروبار ، اسٹارٹ اپس ، فری لانسرز اور چیمبر آف کامرس کے لئے ایک مرکز ہو گا اس کے علاوہ ، یہ  ایم او یو  اسکولز اور صحت کی سہولیات کو تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات کی فراہمی ، مارکیٹ روابط کی تشکیل ، آئی سی ٹی کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنے کے لئے وسائل کو متحرک کرنے اور سرویلنس سسٹم  اورتباہی کے خطرے کو تقویت دینے کے لئے ایس سی او اور اے کے ایف (پاک) کے مابین زیادہ سے زیادہ تعاون کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔  یہ  ایم او یو   اے کے ایف (پاک)  اور ایس سی او کو   ICT کے ذریعے ، گلگت بلتستان  کی عوام کو  CPEC جیسے بڑے اقدامات سے زیادہ سے زیادہ معاشی فوائدکے مواقع  فراہم کرنے میں بھی مدد گار ثابت ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں