270

خان عبدالغفار خان کی برسی…چترال میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام اے این پی کی حکومت میں ہوے ہیں..عیدالحسین

چترال / اے این پی چترال کی جانب سے خان عبدالغفار خان کی برسی کی مناسبت سے ایک کانفرنس زیر صدارت عیدالحسین صدر اے این پی چترال لوئر میں منعقد ہوا۔ جس میں بڑی تعداد میں پارٹی کے کارکنان نے شرکت کی۔ کانفرنس صدر اے این پی چترال عیدالحسین، شیر اغا نائب صدر،ایم ائی خان سرحدی ایڈوکیٹ،رحمت ولی شاہ انفارمیشن سکٹری،عباداللہ صدر تحصیل چترال عمران حسین نے خطاب کرتے ہوئے
خان عبدالغفار کو ان شاندار خدمات پر خراج تحسین پیش کئے۔ انہوں نے اے این پی کی سابقہ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے کہا کہ چترال میں سب سے زیادہ ترقیاتی کام اے این پی کی حکومت میں ہوے ہیں۔پی ٹی ائی کی حکومت نے چترال میں ابھی تک کوئی بھی ترقیاتی کام نہیں کیا ہے۔ اس حکومت کے آنے کے بعد ملک کے اندر لاقانونیت اور مہنگائی بڑھ گئی ہے۔ملک میں انصاف نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔غریب کو زندگی گزارنا مشکل ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ عنقریب ملک میں بلدیاتی اور عام الیکشن ہونگے جس میں اس حکومت کی ناکام کارکردگی خود اس کے آڑے آئے گی۔لہذا کارکنان آج سے ہی عام اور بلدیاتی الیکشن کی بھرپور تیاری کریں
کانفرنس کے دوران عیدالحسین نے ڈی پی او صاحبہ لوئر چترال کو خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔اور ضلعی انتظامیہ سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں