305

اپرچترال وادی لاسپور میں آئس ہاکی ونٹر گیمز کا انعقاد

اپرچترال/لوکل کونسل اپر چترال ہرچین لاسپور میں لوکل کونسل،آغا خان یوتھ اسپورٹ بورڈ، اور علاقے کے لوگوں کی تعاون سے آیس ہاکی ونٹرگیمز کا انعقاد کیا گیا تھا، اس شاندار ایونٹ میں کینیڈین ہائی کمشنروینڈے گیلمور بطور مہمان خصوصی تھے۔آیس ہاکی گیمز پندرہ دن پہلے شروع ہوئے تھے،اس ایونٹ میں وادی لاسپور کے کل ۱۵ ٹیموں نے حصہ لیا، آیس ہاکی جیسے شاندار ونٹر گیم کو فروغ دینے کے لئے ائیرمارشل شاہد ندیم نے اس گیم میں استعمال ہونے والے تمام گیمزکٹس مفت میں فراہم کئے تھے۔جبکہ انیمواریمنٹل اکیڈمی بونی اپر چترال کے چیف آصف بطور کوچ آیس ہاکی علاقے کے بچوں کو مفت میں تربیت فراہم کر رہے تھے۔اس پروگرام کو باقاعدہ تربیت دینے میں پرزیڈینٹ ریجنل کونسل اپر چترال امیتاز عالم نے کلیدی کردارادا کیا ہے۔
اس سے پہلے وادی لاسپور کے عوام نے اپنے روایات کو برقرار رکھتے ہو ئے پرزیڈنٹ لوکل کونسل برائے لاسپور راجہ ذولفقار علی شاہ کی سربراہی میں شاندار اور منفرد انداز میں مہمان خصوصی کا کھوار ثقافت کے عین مطابق استقبال کیا،سب سے پہلے صدر لوکل کونسل برائے لاسپور راجہ ذولفقار علی شاہ نے مہماں خصوصی کینڈین ہائی کمشنر وینڈے گیلمور کو چترالی ٹوپی پہنائی اور علاقے کے جغرافیائی اور سیاحتی اہمیت پر مہمان خصوصی کو جامع انداز میں بریفینگ دی،اس موقع پر صدر نامندار لوکل کونسل راجہ ذوالفقار علی شاہ نے شنددور پاس اور بشقار گول،پھرگرام گول،ریژون گول کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور ان تاریخی داروں کی اہمیت کے حوالے سے بھی مہمان خصوصی کو اگاہ کیا۔

علاقے کے لوگوں نے مہمانو ں کے استقبال کے واسطے ثقافتی شوکا انعقاد کیا

اس شو میں روایتی لوگ گیت اور معروف ثقافتی ڈانس پھستک کا شاندار مظاہر ہ کیا،اس موقع پر بوایئز اسکاوٹ، گرلز اسکاوٹ،اور علاقے کے معتبرات اور نوجوانوں نے اپنے بہتریں خدمات پیش کئے۔جبکہ اسٹیج سکرٹری کے فرایض نوجوان اسکالر اکبر حسین سر انجام دے رہے تھے۔
آیس ہاکی ایونٹ کے اختتامی تقریب سے اپنے خطاب میں مہمان خصوصی کینڈین ہائی کمشنر وینڈے گیلمور نے علاقے کے لوگوں کا ان کی شاندار استقبال پر ان کا شکریہ ادا کیا، اور اس منفرداور شاندار و کامیاب ایونٹ منعقدکرنے لوکل کونسل اور ریجنل کونسل کے پورٹفلیو کا بھی شکریہ ادا کیا،اس موقع پر مہمان خصوصی نے کہا کہ

ایک صحت مند جسم ہی ایک صحت مند معاشرے کی تشکیل ہے، جہاں نوجوانوں کو اس طرح کے صحت مند مواقع فراہم کئے تو وہ معاشرہ سماجی برایؤں سے پاک ہو تا ہے۔ونٹر گیمز کی شروعات سے اس علاقے میں سیاحت کو مزید فروغ دینگے،جس علاقے اور جس ملک کے گراونڈ آباد ہوتے ہیں ان کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا جب سیاحت کو فروغ ملے گا تو یقین سیاح اس علاقے کا رخ کرینگے،اس وقت یاد رکھنا اپنے صاف وستھرے ماحول کو اسی انداز میں صاف رکھنا آپ کی ذمہ داری ہے، اپنے بہتر میعار زندگی کے لئے اپنے ماحول کو

صاف رکھنا وقت کیا اہم ضرورت ہے۔
اس موقع پر مہمان خصوصی نے اس بات کی بھی یقین دہانی کرائی کہ ہم وقت کیساتھ ماحول و سیاحت کے حوالے سے اس علاقے میں کا م کرنے کے خواہاں ہیں۔
پروگرام کے آخر میں صدر لوکل کونسل نے اس سردی کے موسم میں اس لحاظ سے کامیاب و شاندار ایونٹ منعقد کرانے پر ان تما م لوگوں،بوئیز اسکاوٹ،گرلز اسکاوٹ،والینٹیرز، کا شکریہ ادا کیا۔اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں اس طرح ایونٹ کو مزید کامیاب بنانے میں علاقے کے عوام اور نوجوان اپنا مثبت کر دار ادا کرئینگے
اس شاندار ایونٹ کی کامیابی پر راجہ ذولفقار علی شاہ اور ان کی تمام ٹیم کو مبارک باد پیش کرتا ہے۔چترال کے سیاحتی مقام شندور کے دامن میں واقع لاسپور میں اس نوعیت کی ونٹر گیمز کی انعقاد سے علاقے میں سیاحت کو مزید فروع ملے گا۔اور نوجوان نسل کو ایک صحت مند معاشرہ ملے گا۔
یاد رہے راجہ زولفقار علی شاہ ایک محترک نوجوان ہے وہ محکمہ تعلیم میں بطور اے ڈی آو اسپورٹ اپنے بہتر یں خدمات انجام دے رہے ہیں۔وہ ایک شوشل ورکر بھی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں