342

مڈاک لشٹ چترال میں منعقد ہونے والا ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول اختتام پذیر،کنیڈین ہائی کمشنر مہمان خصوص

چترال (نمائندہ ) چترال کے خوبصورت وادی مڈک لشٹ میں سہ روزہ سنو سپورٹس فیسٹول اتوار کے روزپنی تمام تر رنگینیوں کے ساتھ آج اختتام کو پہنچا جس میں بڑی تعداد میں سیاحوں اور ونٹر سپورٹس کے شائقین نے شرکت کیں۔ فیسٹول کا اہتمام ضلعی انتظامیہ، ہندوکش سنوسپورٹس کلب، محکمہ سیاحت،یو این ڈی پی کے گلاف ٹو پراجیکٹ اور

ایس آرایس پی نے کیا تھا۔ احتتامی تقریب میں اسلام آباد میں کینیڈا کے ہائی کمشنر ونڈی گیلمور، ڈپٹی کمشنرچترال حسن عابد، ڈی پی او چترال مس سونیا شمروز خان، ونٹر فیڈریشن سکواڈرن لیڈر شاہد اور دیگر اعلیٰ حکام موجود تھے۔ احتتامی تقریب سے پہلے کنیڈین ہائی کمشنر کیساتھ آئے ہوئے کھلاڑیوں نے آئس ہاکی میں حصہ لیا جبکہ فیسٹول کے احتتامی دن 

خواتین کو بااختیار بنانے اور انہیں زندگی کے دھارے میں شامل کرنے کے حوالے سے سیمینار منعقد ہوا جس کا اہتمام کینڈین ہائی کمیشن نے کیا تھا جس سے ہائی کمشنر اور دوسرے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے زندگی کے ہر شعبے میں خواتین کی شرکت کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے اس بات پر زور دیاکہ انہیں برابر مواقع فراہم کئے جائیں۔ چترال: فیسٹیول کے

موقع پر کالاش ثقافتی ڈانس، چترال کے روایتی ثقافتی شو کا بھی اہتمام کیا گیا جس سے سیاح اور شائقین محظوظ ہوئے۔ اس فیسٹیول کو کامیاب اور رنگین بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ، پولیس اور چترال سکاؤٹس کا خصوصی تعاؤن شامل رہا۔ فیسٹیول میں اسکیئینگ، آئیس کیٹنگ اور سنو بورڈنگ، آئس ہاکی کے مقابلوں کے علاقوں روایتی ثقافتی پروگرام 

منعقد ہو ئے، بون فائر، بار بی کیو اور محفل موسیقی کی محفلیں سجائی گئیں۔ فائنل تقریبات کو دیکھنے کے لئے بڑی تعداد میں سیاحوں نے علاقے کا رخ کیا۔ مڈک لشٹ ویلی میں ان تین دنوں کے دوران جنگل میں منگل کا سماں رہا۔ فیسٹیول میں سینکڑوں مقامی کھلاڑیوں کے علاوہ ملکی اور غیر ملکی کھلاڑیوں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔ فیسٹیول میں 9غیر ملکی کھلاڑی حصہ لیا جنکا تعلق اسپین اور فرانس سے ہے جبکہ ساتھ کھلاڑیوں کا تعلق ملک کے مختلف حصوں سے ہے۔ کنیڈین ہائی کمشنر کے ساتھ بھی آئس ہاکی کے تین کھلاڑی

فیسٹیول میں آئے۔
ہندوکش سنو سپورٹس فیسٹیول کے صدر شہزادہ ہشام الملک نے کنیڈین ہائی کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام کا شکریہ اداکیا۔ انہوں نے خصوصی طور پر ونٹر سپورٹس فیڈریشن پاکستان،کے پی ٹوارزم ڈیپارٹمنٹ، ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن چترال، یو این ڈی پی کے گلوف ٹو پراجیکٹ، ایس آر ایس پی، کنیڈین ہائی کمیشن، پولیس اور چترال سکاؤٹس کا شکریہ اداکیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں