239

کشمیری عوام ایک ایسے حق کے لیے لڑ رہے ہیں جو ہر انسان کا پیدائشی حق ہے ۔ظالم بھارت کشمیر پر فوج کشی کے ذریعے ظالمانہ تسلط قائم کر رکھا ہے ناظمہ ضلع طاہرہ عبد الرحیم

چترال / حلقہ خواتین جماعتِ اسلامی ضلع چترال کی ناظمہ طاہرہ عبد الرحیم نے یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام ایک ایسے حق کے لیے لڑ رہے ہیں جو ہر انسان کا پیدائشی حق ہے۔ظالم بھارت کشمیر پر فوج کشی کے ذریعے ظالمانہ تسلط قائم کر رکھا ہے۔اور اس نا جائز تسلط کے ذریعے کشمیری مسلمانوں کو حق خود ارادیت سے محروم کر دیا ہے۔ناظمہ ضلع نے قائد کے فرمان کو یاد دلاتےہوئے کہا کہ “کشمیر سیاسی اور قومی اعتبار سے پاکستان کی شہ رگ ہےکوئی خود مختار ملک اور قوم یہ برداشت نہیں کر سکتی کہ اپنی شہ رگ دشمن کے حوالے کر دے”۔ افسوس کہ ہم اپنی شہ رگ کو دشمن سے چھڑانے میں کامیاب نہیں ہو سکے۔ایک سال سے ذائد عرصہ پر محیط بد ترین لاک ڈاؤن کے ذریعے بھارت بے گناہ کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف عمل ہے۔ اورلاکھوں کی تعداد میں مسلح افواج کشمیر میں داخل کر رکھی ہے۔لاکھوں کشمیری نوجوان حصولِ آزادی کی جد وجہد کرتے کرتے جام شہادت نوش کر گئے۔ستر ہزار کشمیری عقوبت خانوں میں قیدو بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔انھوں نے مذید کہا کہ بھارت انٹرنیشنل قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کی طے شدہ متنازعہ حیثیت ختم کر کے اسے بھارت میں ضم کر لیا۔مسلہ کشمیر پر پاکستان کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے مگر پاکستانی عوام کے دل کشمیر کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔حلقہ خواتین جماعتِ اسلامی پاکستان کے ارکان و کارکنان کشمیری مسلمانوں کی حالت زار اور بد ترین لاک ڈاؤن پر شدید مضطرب اور رنجیدہ ہیں۔ ناظمہ نے اقوام عالم اور عالمی عدالت انصاف سے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں جاری بد ترین لاک ڈاؤن،ریاستی دہشت گردی ختم کروائیں۔اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلوانے کے لیے عالمی سطح پر اواز اٹھائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں