517

وادی یارخون کے بانگ میں ایک شخص نے روٹھی ہوئی بیوی کو منانے میں ناکام ہوکر سسرال میں خون کی ہولی کھیلنے کی کوشش

چترال۔(نمائندہ )اپر چترال کے وادی یارخون کے بانگ میں ایک شخص نے روٹھی ہوئی بیوی کو منانے میں ناکام ہوکر سسرال میں خون کی ہولی کھیلنے کی کوشش کی اور ہے درپے فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں رشتہ دار خاتون جان بحق اور بسی اور ساس شدید زخمی ہوگئے۔ ایس ڈی پی او مستوج محی الدین نے بتایا کہ ملزم جنید اکبر کی بیوی گزشتہ دو سالوں سے ناراض ہوکربانگ میں واقع میکے میں رہ رہی تھی۔ وقوعہ کے وقت ملزم 12بور بندوق لے کر سسرال میں داخل ہوکر مبینہ طور پر گن پوائنٹ پر بیوی شازیہ دختر گل زمان کو ساتھ لے جانے کی کوشش کی اور مزاحمت پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی۔انہوں نے بتایا کہ ملزم واردات کے اسلحہ سمیت فرار ہو گئےجن کی تلاش کے لئے تگ ودو جاری ہے اور مختلف مقامات پر ناک بندی کردی گئی ہیں۔ جان بحق خاتون خوش نان دختر سیار خان ملزم کے سسر کی بہن بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی میں داخل کئے گئے ہیں۔ گاؤں والوں کا کہنا ہے کہ ملزم کی شازیہ بی بی کے ساتھ دو سال محبت کی شادی ہوئی تھی مگر کچھ عرصے بعد وہ ناراض ہوکر واپس آگئی تھی۔ ملزم چترال کے معروف گلوکار سردار خان کا بیٹا ہے جس کے چترالی گانے 1970ء کے عشرے میں ریڈیو پاکستان پشاور سے نشر ہونے بعد ڈپرہٹ ہوگئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں