234

پٹی کمشنر چترال ، چترال بھرمیں جاری ترقیاتی کاموں کوتیزکرنے میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔عمائدین ایون کاپریس کانفرنس

چترال(ڈیلی چترال نیوز)سماجی کارکن حاجی خیرالاعظم اوروجیہ الدین نے اہالیان آیون کی طرف سے ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمدوڑایچ کی عوام دوستی کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمدوڑایچ چترال بھرمیں جاری ترقیاتی کاموں کوتیزکرنے میں اہم کردارادا کررہے ہیں۔خاص کرعلاقہ آیون میں گذشتہ سال یعنی 31جولائی 2015کونہایت تباہ کن سیلاب کی وجہ سے جو زبردست تباہی ہوئی تھی۔ اُس کی وجہ سے علاقے کے عوام شدید مشکلات میں دوچارہوچکے ہیں ،آیون نالے میں سیلابی ملبے کی وجہ سے آیون سنگم پردریائے چترال کوبلاک کرکے ایک مصنوعی ڈیم بناتھا۔جسکی وجہ سے درخناندہ،تھوڑیاندہ،اورموڑدہ کے قابل کاشت زمینات بُری طرح متاثرہوچکے تھے۔ اس ڈیم اور نالہ آیون کی صفائی کے سلسلے میں ابتدائی درخواست سے لیکراب تک ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمدوڑایچ نے ہرایک مرحلے پرہمارے ساتھ بھرپورتعاون کامظاہرہ کیا۔پراجیکٹ کی نشاندہی ،فنڈنگ، ٹینڈر آڈراورکئی دیگر مشکلات کے حل کے ساتھ ساتھ مشینریوں کی فراہمی
DSC00016منظوری اور دیگر تقاضوں کوپورا کرنے کے لئے متعلقہ اداروں کواعتماد میں لیا ۔ اور کام کے آغاز کو ممکن بنایا ۔ انہوں نے کہاکہ ڈی سی چترال خود مذکورہ کام کی نگرانی کے حوالے سے ذاتی طورپر سائڈ وزٹ کررہے ہیں ۔انہوں نے مزیدکہاکہ ہم اہالیان آیون اس مشکل کام کوپائے تکمیل تک پہنچانے پر ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمدوڑایچ کوسلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر دورش بشارت احمدخان اور عبدالاکرم کا بھی شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے بھی اس کام کی کامیابی کیلئے ہمارے ساتھ بھرپورتعاون کئے۔حاجی خیرالاعظم نے کہاکہ ترقیاتی کاموں میں تیزی کے ساتھ ساتھ چترال میں اشیاء خوردنوش کی قیمتوں ،ہوٹلو ں کی صفائی وغیرہ میں انتظامیہ کوہائی الرٹ کردیاہے جس میں عام لوگوں کوبے شمار فوائدملے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں