248

سرکاری ملازمین پر ہونے والے تشدد کی مذمت ….. ملازمین کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے….انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن

چترال/انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن کا اجلاس زیر صدارت صدر آئی ٹی اے لوئر چترال عبدالغنی گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال میں منعقد ہواجس میں انصاف ٹیچرزایسوسی ایشن کے ممبران نے شرکت کی اجلاس کے شروع میں ایجنڈا پیش کیا گیا جس کے بعد مشاورت شروع ہوئی اجلاس کے شروع میں انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ضلعی وا تحصیل قائدین کا شکریہ ادا کیا گیا جن کی انتھک کوششوں کے نتیجے میں بائی فرکیشن Bifurcation جیسا اھم و دیرینہ مسئلے کے حل پر پیش رفت ممکن ہوئی اور کئی ملازمین کو اپر چترال سے لوئر چترال ٹرانسفر کیا گیااجلاس میں انصاف ٹیچرز ایسوسی ایشن کو مزید فعال بنانے کے لیے کوششوں کو تیز تر بنانے کے ضرورت پر زور دیا گیا اجلاس میں سرکاری ملازمین پر ہونے والے تشدد کی پرزور مذمت کی گئی اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ ملازمین کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کرے اور اس سلسلے میں انصاف ٹیچرز ایسو سی ایشن ملازمین کی مکمل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔ اجلاس میں حالیہ این ٹی ایس ایس ٹیسٹ میں ھونے والی بےقاعدگی پر تشویش کا بھی اظہار کیا گیا کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا گیا یا کہ اس میں بدنظمی کے مرتکب افراد کی نشاندہی کر کے قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ میرٹ پر کوئی سمجھوتہ نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں