271

ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اویرویلی کا دورہ

ڈپٹی کمشنر اپر چترال شاہ سعود کی ہدایات پر شاہ عدنان اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے اویرویلی کا دورہ کیا۔ دورے کا مقصد محکمہ ہیلتھ اور ایجوکیشن کے مابین طویل عرصے سے جاری encroachment کے مسلےء کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ کاروباری مراکز کا بھی معائنہ مقصود تھا۔ اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے کاروباری مقامات میں جاکر اشیاء خوردنوش کی قیمتیں دریافت کیں اور نرخنامے بھی چیک کئے اور تمام کاروباری حضرات کو مہنگا فروشی سے باز رہنے کی ہدایت کی۔ انہون نے متعلقہ تھانے کے SHOکو روزانہ کی بنیاد پر کاروباری مقامات کا دورہ کرکے اشیاء خوردنوش کی قیمتوں کا جائزہ لینے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔ انہون نے SHO تھانہ اویر کو کرایون کا جائزہ لینے کے سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر ٹرانسپورٹرز حضرات کو بھی چیک کرنے اور زائد کرایہ وصول کرنے والے عناصر کے خلاف سخت ایکشن لینے کی بھی ہدایت کی۔ بعد ازاں انہون نے BHU اویر کا بھی معائنہ کیا اور میڈیکل سٹاف کی حاضری بھی چیک کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں