292

لوکل گورنمنٹ کے بر طرف شدہ کلاس فور ملازمین نے کو بحال کیا جائے، متاثرین کا مطالبہ

دروش(نامہ نگار)ویلج کونسل میں 2015میں کلاس فور کی حیثیت سے بھرتی اور بعد ازاں ملازمت سے بر طرف کئے گئے ملازمین نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے اپیل کی ہے کہ مجبور اور بے بس متاثرین کے ساتھ انصاف کیا جائے۔ اپنے ایک درخواست میں، جسے میڈیا کو بھی جاری کیا گیا ہے، برطرف شدہ ملازمین نے کہا ہے کہ ستمبر 2015میں انہیں محکمہ بلدیات میں کلاس فور کی حیثیت سے بھرتی کیا گیا مگر چند مہینے بعد جون 2016میں انہیں برطرف کیا گیا، تب سے لیکر اب تک وہ اپنی ملازمت کی بحالی کیلئے مختلف فورم پر اپیل کرتے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں انصاف کی حکومت سے ہمیں توقع ہے کہ وہی ہمیں انصاف فراہم کرینگے۔ انہوں نے وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ سے مطالبہ کیا کہ ہمارے گھروں میں فاقے پڑ رہے ہیں، حکومت ہمارے ساتھ انصاف کرے اور ہمیں نوکری پر بحال کرے۔ متاثرہ ملازمین نے صوبائی وزیر بلدیات یوسف ایوب اور وزیر اعلیٰ کے معاؤن خصوصی وزیر زادہ سے بھی اپیل کی کہ وہ بھی اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں