333

دستار فضیلت کانفرنس کے انعقاد بارے رابطہ کمیٹی جمعیت علماء اسلام چترال حلقہ پشاور کی مجلس عاملہ کا  اجلاس  

 پشاور / رابطہ کمیٹی جمعیت علماء اسلام چترال حلقہ پشاور کی مجلس عاملہ کا  اجلاس  گزشتہ دن پشاور میں مولانا محمد اکبر کی زیرصدارت  منعقد ہوا جس درجہ ذیل فیصلہ جات ہوئے۔  فیصلے کی رو سے مارچ2021ء بروز جمعرات بمقام دارالعلوم سرحد پشاور میں دستار فضیلت کے عنوان سے جلسہ منعقد کیا جائے گا۔جلسے میں میں امسال مدارس دینیہ سے فارغ التحصیل ہونے والے علماء کرام ،قراء اور حفاظ کرام کی دستار بندی کی جائے گی اور ساتھ ساتھ عصری اداروں سے ماسٹر ڈگری حاصل کرنے والوں اور نمایان کارکردگی دکھانے والوں کو اعزازی ایوارڈ سے بھی نواز جائے گا۔ اس سلسلے میں پشاور اور اس کے مضافات میں مدارس اور عصری اداروں سے تعلق رکھنے والے محولہ بالا  کوائف کے حامل چترالی طلباء  اپنے کوائف درجہ ذیل نمبرات پر رواں ماہ کی  23 تاریخ  تک رجسٹرڈ کروا سکتے ہیں ۔ مزید معلومات کے لیے  سیکریٹری اطلاعات مولانا غلام قادر 0348-9198551 یا 03229828605 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں