416

ایسو سی ایشن فار اکیڈیمک کوالٹی(آفاق) کے زیر اہتمام ٹرن یور سکول اراؤنڈ کے موضوع پر ایک روزہ پرنسپلز کنونشن

چترال(رپورٹ شہریار بیگ) ایسو سی ایشن فار اکیڈیمک کوالٹی(آفاق) کے زیر اہتمام ٹرن یور سکول اراؤنڈ کے موضوع پر ایک روزہ پرنسپلز کنونشن چترال کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوا۔جس میں چترال کے سرکاری اور غیر سرکاری سکولوں اور کالجوں کے سربراہان اور پرنسپل صاحبان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔آفاق چترال کے کوارڈینیٹر محمد عباس خان نے ابتدائی کلمات میں مہمانوں کو خوش امدید کہا اور پروگرام کے اعراض مقاصد پر روشنی ڈالی۔جبکہ سٹیج سکریٹری کے فرائص محمد عالمگیر نے انجام دی۔اس موقع پر شرکاء کو ٹریننگ دیتے ہوئے آفاق پاکستان کے ڈپٹی ڈائیریکٹر ٹریننگ امیر زیب نے ویژن اینڈ مشن،سکول لیڈر شب،ٹیچنگ اینڈ لرننگ،کاری کولم،سکول مانیٹرنگ سسٹم،کمیونٹی لنکس،سکول منجمنٹ سسٹم اور سکول ایکولوجی پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اُنہوں نے کہا کہ آج کا دور مسابقت کا دور ہے۔مستقبل میں وہ لوگ کامیاب ہونگے جو اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواسکیں۔آج کے مروجہ تعلیمی نظام میں امتحان میں زیادہ نمبر حاصل کرنے کو کامیابی سمجھا جاتا ہے جبکہ اصل کامیابی معیار کی ہے۔آفاق پاکستان ملک میں تعلیمی معیار کو عالمی سطح پر لانے کے لئے مختلف قسم کے پروگرامز کر رہا ہے حالیہ منعقدہ پرنسپل کنونشن بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔پروگرام کے اختتامی کلمات میں آفاق چترال کے (RM) ریجینل منیجر ذولفقار علی خان نے پرنسپل کنونشن کی اہمیت بیان کرتے ہوئے مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان پر زور دیاکہ وہ کنونشن میں بیان کئے گئے جدید ٹیکنیک اور طریقہ ہائے کار کو اپنا کر کوالٹی ایجوکیشن کے منزل کو حاصل کر سکیں اُنہوں نے حاضریں کو یقین دہانی کرائی کہ آفاق کا ریجینل آفس اُن کی رہنمائی کے لئے ہر وقت تیار ہے ۔

12821513_1132935113397714_78725190116849406_n

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں