518

فلک نازسینٹ کا ٹکٹ حاصل کرنے والی پہلی چترالی خاتون ہیں/ سینئررہنماپی ٹی آئی اپرچترال نورعالم لال

چترال(ڈیلی چترال نیوز)پاکستان تحریک انصاف اپرچترال کے سینئررہنمانورعالم لال اوی نے ایک اخباری بیان میں کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف حکومت کامشکورہوں کہ انہوں نے جنرل سیکرٹری وویمن ونگ ملاکنڈ ریجن فلک نازچترالی پر اعتماد کرتے ہوئے سینیٹ انتخابات 2021 میں خیبرپختونخوا سے خواتین کی نشست پر پارٹی ٹکٹ جاری کیاہے ۔ہمیں امیدہے میں سینیٹر منتخب ہو کر وزیراعظم پاکستان عمران خان کی توقعات پر پورا اترتے ہوئے ایوان بالا میں پاکستانی عوام کی حقیقی نمائندگی کرے گی۔ فلک نازسینٹ کا ٹکٹ حاصل کرنے والی پہلی چترالی خاتون ہیں ۔ پہلے ادوار میں خواتین ہمیشہ معاشرے میں پسماندہ رہی ہیں، تاہم اب حالات بدل رہے ہیں۔پاکستان تحریک انصاف کی حکومت زیادہ سے زیادہ خواتین کو بااختیار بنانے کی راہ ہموارکرچکی ہےایون بالامیں خواتیں کی بھرپورنمائندہ ہوگی۔

انہوں نے کہاکہ فلک نازملاکنڈریجن کے جنرل سیکرٹری منتخب ہونے کے بعد ارندوسے لے کر بروغل تک تفصیلی دورہ کرتےہوئے تحصیل ،یوسی اوروی سی سطح پرخواتین تنظیم سازی کی  ہے جوکسی دوسرے پارٹی اب تک نہیں کی ہے۔ فلک نازایک مخلص ورکررہے جن کی خدمات ہمیشہ پارٹی کی بہتری کے لئے رہی ہےپاکستان تحریک انصاف کی حکومت خراج تحسین کے مستحق ہیں جوخواتین کے حق رائے دہی کویقینی بنانے کے  لئے اقدامات اٹھائے گئے ہیں  جس کے تحت  منتخب خواتین نمائندے ایون بالامیں تمام خواتین کے حقوق کی احسان طریقے سے نمائندگی کریں گے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں