225

انجمن پٹواریان و قانون گویان چترال کا سٹلمنٹ چترال کے اہلکاران کو ریگولرنہ کرنے کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال جاری

چترال/چترال میں انجمن پٹواریان و قانون گویان کی ہڑتال 8فروری سے جاری ہے۔ انجمن نے ادارے میں سیاسی مداخلت اور عدالت عالیہ پشاور ہائی کورٹ کے حکم کے باوجود سٹلمنٹ چترال کے اہلکاران کو ریگیولر نہ کرنے کے خلاف قلم چھوڑ ہڑتال کر رکھی ہے اور 18فروری تک مطا لبات نہ ماننے کی صورت میں چیف سیکرٹری کے دفتر کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔چترال کے تمام سٹاف سراپا احتجاج ہیں اور اپنے صدر قادر امان اور تحصیلدار کی بحالی تک ہڑ تال جلسے اور جلوس کا اعلان کیا ہے انجمن کے صوبائی صدر خان زادہ خان جدون نے بھی ہڑتال کی حمایت کی ہے اور جمعرات کو ہری پور میں صوبائی اجلاس بلایا ہے۔لینڈ سٹلمنٹ کے اہلکاران کے مطالبات میں سٹلمنٹ سٹاف چترال کو ڈسی افس چترال لو یر اور اپر میں خالی 105پوسٹوں پر ایڈجسٹمنٹ کا حکم جاری کرنا،عدالت عالیہ کے حکم کے باوجود اس معاملے پر لیت ولعل سے کا م لینے پر بورڈ اف ریونیو کے ذمہ داران SMBR کے خلاف سخت کارروائی بھی شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں