280

کوروناکی لہر‘ اسکاٹ مین کی ڈاکٹروں اور نرسز کومفت وٹامن ڈی کی فراہمی

(خصوصی رپورٹر)کرونا کی دوسری لہر کے دوران اسکاٹ مین فارماسیوٹیکلز کی جانب سے فرنٹ لائن کووڈ ڈاکٹرزاور نرسنگ سٹاف کے لئے مفت وٹامن ڈی کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے‘ کووڈ کی دوسری لہر کے پیش نظر اسکاٹ مین فارماسیوٹکلز وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے فرنٹ لائن کو وڈ ڈاکٹروں کووٹامن ڈی کی فراہمی کے سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے اسکاٹ مین فارماسیوٹیکلز نے کووڈ نرسنگ سٹاف اسٹارز کو بھی اس کاوش میں شامل کرلیا۔ قوت مدافعت بڑھانے اور حفاظتی تدابیر پر مبنی اس مہم میں جدید عالمی طبی تحقیق اور وٹامن ڈی کی افادیت کے پیش نظرملک بھر کے ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹارز کو مفت وٹامن ڈی سنی ڈی کے سپلیمنٹ فراہم کیے گئے۔جنرل منیجر سہیل خان کے مطابق کووڈ نے ہم سب کو بری طرح متاثر کیا ہے خصوصا فرنٹ لائن ہیروز کو جوکہ روزانہ کی بنیاد پر اس سے نبرد آزما ہیں ہم ان فرنٹ لائن پرلڑنے والے ڈاکٹرز اور نرسز کو سلام پیش کرتے ہیں یہ ہمارے ہیروز ہیں ہماری اس مہم کا مقصد ان ہیروز کی کاوشوں کو سراہناا ور ان کی حفاظت اور مضبوط قوت مدافعت کو یقینی بنانا ہے۔ ملک بھر میں چلنے والی اس مہم میں کووڈ کے تمام ہسپتال اور واڑذ شامل ہیں۔ نرسنگ کمیونٹی کی جانب سے اسکاٹ مین فارماسیوٹکلز کی اس کاوش کو بھرپور سراہاجا رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں