321

‏ کھیلوں کے مقابلوں سے نہ صرف کھلاڑیوں کی ذہنی جسمانی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا بلکہ ان کو آگے بڑھنے کے مواقعے ملتے ہیں/محمدحسین

چترال(ڈیلی چترال نیوز)گر م چشمہ واحت میں  منعقدوالی بال ٹورنامنٹ فائنل میچ کے مہمان خصوصی سابق ممبرڈسٹرکٹ کونسل گرم چشمہ لٹکوہ محمدحسین نے کھلاڑیوں اورشائقین سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ  مجھے خود والی بال سے دلی لگاو ہے شائقین کھیل کا شوق دکھ کر میں بے حد متاثر ہوا یہاں کے نوجوان نسل میں صلاحتوں کا خزانہ موجود ہے ۔انہوں نے کہاکہ کھیلوں کے مقابلوں سے نہ صرف کھلاڑیوں کی ذہنی جسمانی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا بلکہ ان کو آگے بڑھنے کے مواقعے ملتے ہیں اور مقابلے کا رجحان پیدا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ   کھیلوں اور کھلاڑیوں کے فروغ میں پاکستان تحریک انصاف اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے ۔اس موقع پرجوبلی انسوریشن گرم چشمہ کے ایریامنیجرعجازاحمد،برانچ منیجرشیررشیداوردیگرمقریرین نے سابق ممبرڈسٹرکٹ کونسل گرم چشمہ لٹکوہ محمدحسین  کی یوسی گرم چشمہ کے لئے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کوششوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ کچھ مفادپرست عناصر گذشتہ روز سابق ممبرڈسٹرکٹ کونسل گرم چشمہ لٹکوہ محمدحسین کے خلاف پریس کانفرنس کے علاقے کی ترقی کوروکنے کی کوشش  کی جارہی ہے جوقابل مذمت ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں