432

میونسپل حدود میں کمرشل تعمیرات کو میونسپل بلڈنگ بائی لاز کے مطابق عملدرآمد کیلئے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرونگا۔اسامہ مجید چیمہ

گلگت(نمائندہ خصوصی) ایڈ منسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ گلگت کیپٹن (ر) اسامہ مجیدچیمہ نے کہا کہ میونسپل حدود میں کمرشل تعمیرات کو میونسپل بلڈنگ بائی لاز کے مطابق عملدرآمد کیلئے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کرونگا، کمرشل عمارتیں سے قبل نقشہ جات میں گاڑیوں کی پارکنگ، پبلک لائیٹرین اور مین روڈ سے کم از کم تین فٹ فاصلے پر تعمیرات کو یقینی بنایا جائے، میونسپل ٹاون انجینئر، سائٹ انجینئرز اور بلڈنگ انسپکٹرز کے ہمراہ روانہ میونسپل ایریا کا تفصیلی وزٹ کریں اور روزانہ کی بنیادوں پر بلڈنگ سیکشن کے حوالے سے رپورٹ کرے، یہ باتیں انہوں نے ہفتے کے روز چیف کارپوریشن آفیسر بلدیہ عظمیٰ گلگت عابد حسین میر، ٹاون انجینئر ثابت تقی اور دیگر بلڈنگ سیکشن سے اہلکاروں کے ہمراہ شہر کے مختلف جگہوں پر کمرشل تعمیرات کے سلسلے میں نقشہ جات کے موقع پر جائیزہ لیتے ہوئے کیا، انہوں نے اس موقع پر سختی کے ساتھ ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بلڈنگ سیکشن کے جانب سے نااہلی او ر ستی ناقابل برداشت ہے کیونکہ ماضی ٹاون پلاننگ پر توجہ نہ دینے کی وجہ سے شہر کو بہت مسائل کا سامنا ہے سب سے اہم مسٗلہ ٹریفک کا ہے کمرشل تعمیرات اور پلازہ جات کے مالکان کو میونسپل بلڈنگ بائی لاز پر ہر حال میں عملدرآمد کرنا پڑے گا بصورت دیگر کمرشل تعمیرات کی اجازت نہیں دیں گے بلڈنگ سیکشن کی بہت اہم زمہ دار ی ہے کہ وہ شہری حدود میں بننے والے کمرشل اور نجی رہائشی مکانات پر نظر رکھیں، جس سیکٹر میں خلاف ورزی ہوگی متعلقہ سائٹ انجینئراور بلڈ نگ انسپکٹر کے خلاف کاروائی ہوگی اور ٹاون انجینئر سے رپورٹ طلب کرونگا، ہم چاہتے ہیں کہ گلگت شہر میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2014 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت میونسپل حدود میں بلدیہ عظمیٰ گلگت کا کردار مضبوط کریں، گلگت شہر کی تعمیرو ترقی میں بلدیہ عظمیٰ کاکردار ناقابل فراموش ہے بلدیہ عظمیٰ عوامی خدمت کیلئے ہمہ وقت کوشاں اور مستعد ہے عوام کا اعتماد ہی ادارے کی کامیابی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں