367

محمد علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سول اعزاز نشان پاکستان کے لیے نامزد

محمد علی سدپارہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے سول اعزاز نشان پاکستان کے لیے نامزد کردیا گیا۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی زیر صدارت کابینہ کا اجلاس ہوا، محمد علی سدپارہ انسٹی ٹیوٹ آف ایڈونچراسپورٹس ماؤنٹینئرنگ اینڈ راک کلائمبنگ کے قیام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کوہ پیما محمد علی سدپارہ کی بیوہ کو30 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا جبکہ محمد علی سدپارہ کے بیٹے کو محکمہ سیاحت میں ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔ واضح رہے کہ اٹھارہ فروری کو کوہ پیما محمد علی سد پارہ کے بیٹےساجد سدپارہ نے والد کے انتقال کی تصدیق کردی تھی۔ ساجد سدپارہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی سدپارہ 2غیرملکی ساتھیوں کےہمراہ کےٹوکی مہم جوئی کے دوران لاپتا ہوئے تھے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں