293

ڈپٹی کمشنر لویر چترال حسن عابد نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں فیتہ کاٹ کر کورونا کے خلاف ویکسین کا افتتاح کیا

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) ڈپٹی کمشنر لویر چترال حسن عابد نے بدھ کے روز ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال چترال میں فیتہ کاٹ کر کورونا کے خلاف ویکسین کا افتتاح کیاجس میں محکمہ صحت کے ڈاکٹروں اور دوسرے اہلکاروں کو ویکسین لگائے گئے جن میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر حیدر الملک اور ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر شمیم بھی شامل تھے۔ فیتہ کاٹنے کے بعد انہوں نے ویکسین کی کامیابی کے لئے دعا کی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی (جنرل) چترال حیات شاہ بھی موجودتھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں