290

اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے خرچوم ریری اویر میں قدرتی آفات کے نتیجے میں پیش آنے والے واقعات کا جائزہ لینے اور متاثرین کے ساتھ ممکنہ امداد پہنچانے کے سلسلے میں اویر ویلی کا دورہ

اسسٹنٹ کمشنر مستوج شاہ عدنان کا خرچوم ریری اویر کا دورہ اور چٹان گرنے سے متاثر ہونے والے لوگوں کے نقصانات کاجائزہ لیا گیا۔۔  شاہ سعود ڈپٹی کمشنر اپر چترال کے خصوصی احکامات کی روشنی میں شاہ عدنان  اسسٹنٹ کمشنر مستوج نے خرچوم ریری اویر میں قدرتی آفات کے نتیجے میں پیش آنے والے واقعات کا جائزہ لینے اور متاثرین کے ساتھ ممکنہ امداد پہنچانے کے سلسلے میں اویر ویلی کا دورہ کیا۔ مقامی لوگوں سے پوچھنے پر بتایا گیا کہ 23 تاریخ صبح 10 بجے کے قریب اچانک سامنے پہاڑ سے زور دار آواز سنی گئی اور اوپر سے بڑے بڑے پھتر گرنا شروع ہوئے۔ جس کے نتیجے میں ایک بڑا پھتر مسمی محمد شفیق ولد محمد اسحاق کے گھر میں گر گیا اور اس کے گھر کو شدید نقصان پہنچا۔ البتہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا باقی پانچ بندوں کے متعدد میوہ دار اور غیر میوہ دار درختان جڑ سے اکھڑ گئے۔ موقع پر تمام نقصانات کا جائزہ لیا گیا اور متاثرین کو ریلیف آئٹم جن میں ٹینٹ، کیچن سیٹ، کمبل، فوم، جرمن اور پانی کے لئے بالٹی دی گئی۔ نقصانات کی باقاعدہ assessment کے لئے باقاعدہ ٹیم تشکیل دی جائے گی اور اس کے assessment report کے مطابق متاثرین کو معاوضہ دیا جائے گا۔ مذید برآں rock falling کے نتیجے میں 250 گھرانوں کا 500 میٹر لمبی سیرابی چینل بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں