271

جوڈیشل معاملے میں سیاسی مداخلت کرکے تحصیلدار بندوبست اورصدر انجمن پٹواریان وقانونگویان کو ٹرمینٹ کیا گیا ان کو جلد بحال کیا جائے۔.صوبائی صدر خان زادہ خان

پشاور( نمائندہ )انجمن پتواریان وقانونگویان صوبہ خیبر پختونخواہ کابینہ اور جنرل بادی کا مشترکہ اجلاس گذشتہ روز واپڈا ہاؤس خان پور میں منعقد ہوا۔اجلاس کی صدارت صوبائی صدر خان زادہ خان نے کی۔اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخواہ کی پندرہ سے زیادہ اضلاع کے صدور اور جنرل سیکریٹریز نے شرکت کی۔صوبائی جنرل سیکرٹری کاشف خویشگی نے اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا جو پہلے ہی تمام صدور کو بھیج دیا گیا تھا۔ ضلع چترال کے صدر قادر امان پٹواری نے اجلاس میں بتایا کہ چترال میں ایک جوڈیشل معاملے میں سیاسی مداخلت کرکے تحصیلدار بندوبست اور صدر انجمن پٹواریان وقانونگویان کو ٹرمینٹ کیا گیا ان کو جلد بحال کیا جائے۔اُنہوں نے افسران بالا،ایس ایم بی آرسے مطالبہ کیا کہ اس کے علاوہ ضلع چترال کے اسٹاف کے ریگولارائزیشن کا مسئلہ ہے یہ کیس صوبائی کابینہ کو منظوری کے لئے پیش کیا جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں