246

ایوب میڈیکل کالج میں چترال کے کوٹے پر بی ڈی ایس میں داخلہ لینے والی طالبہ ایمن حبیب کو ادارہ روزنےداخلہ فیس 36ہزار روپے کا اسکالرشپ دیا گیا

چترال ( نمائندہ ) چترال میں اعلیٰ تعلیم کے لئے کم وسائل والے طلباء وطالبات کو مالی معاونت حاصل کرنے کے لئے کوشان ادارہ  روزکے زیر اہتما م جمعہ کے روز منعقدہ ایک تقریب میں ایوب میڈیکل کالج میں چترال کے کوٹے پر بی ڈی ایس میں داخلہ لینے والی طالبہ ایمن حبیب کو داخلہ فیس 36ہزار روپے کا اسکالرشپ دیا گیا جس میں معرود عالم دین اور شاہی مسجد کے خطیب مولانا خلیق الزمان مہمان خصوصی تھے۔ ایمن حبیب کا تعلق چترال ٹاؤن کا علاقہ خورکشاندہ سے ہے۔  روزکے چیرمین ہدایت اللہ اس موقع پر موجود تھے جس نے چترال کے علم دوست اور مخیر حضرات پر زور دیاکہ وہ اعلیٰ تعلیم کی روشنی کو پھیلانے کی مشن میں ان کا دست وبازو بنیں اور شمع سے شمع جلانے کے لئے ایثار وقربانی کا مظاہر ہ کریں۔ انہوں نے مولانا خلیق الزمان کی اس سلسلے میں خدمات کی تعریف کرتے ہوئے دوسروں کے لئے قابل تقلید قراردیا اور کہاکہ نہ صرف وہ خود ROSEکے ڈونر ہیں بلکہ کراچی اور ملک کے دیگر شہروں میں ڈونر اس ادارے کو دے رہے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ROSEنے اپنے اعلان کے مطابق چترال کے کوٹے پر میڈیکل اور انجینئرنگ یونیورسٹی میں داخلہ لینے والوں کے ایڈمشن فیس کی رقم یکمشت انہیں ادا کی ہے۔ اس موقع پر مولانا خلیق الزمان نے کہاکہ اس تنظیم کی طرف دست تعاون بڑہانا چترال سے تعلق رکھنے والے ہر فرد پر فرض ہے کیونکہ یہ بات مسلم ہے کہ علاقے کی پسماندگی کو اعلیٰ تعلیم کے بغیر دور نہیں کرسکتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں