308

چترال لٹکوہ میں نایاب نسل کا برفانی چیتا پہاڑ سے گر کر زخمی

پشاور /خیبر پختون خوا کے ضلع چترال میں قیمتی اور نایاب نسل کا برفانی چیتا پہاڑ سے گر کر شدید زخمی ہوگیا۔   تحصیل لٹکوہ میں صبح کے وقت مقامی لوگوں کو

برف کے پہاڑوں میں سنو لیپرڈ زخمی حالت میں ملا جس پر محکمہ جنگلی حیات کی ٹیموں کو چیتے کے زخمی ہونے کی اطلاع دی گئی۔ راستہ دشوار گزار ہونے کے سبب برفانی

چیتے کو پہاڑ ی علاقے سے چترال کے وٹرنری ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق اونچے پہاڑ سے پھلسن کے باعث سنو لیپرڈ کئی فٹ نیچے آگرا جس سے اس کی ریڑھ کی ہڈی کو چوٹ لگی۔ برفانی چیتا چلنے پھرنے سے قاصر ہے تاہم اس کا علاج جاری ہے۔ محکمہ جنگلی حیات چترال کی ٹیم کے مطابق چیتے کی حالت بہتر ہونے پر ہی فیصلہ کیا جائے گا کہ اسے کہاں منتقل کرنا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں