769

 امریکہ میں مقیم چترال کے  غریب دوست فرزندروزیمن شاہ اوراہل خانہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں/قاضی محمدفیصل/قاضی حمید

چترال (نامہ نگار)پاکستان پیپلزپارٹی لوئرچترال کے انفارمیشن سیکرٹری قاضی محمدفیصل اورسینئررہنماقاضی  سیدحمیدنے ایک اخباری بیان میں امریکہ میں مقیم چترال کے  غریب دوست فرزندروزیمن شاہ اوراہل خانہ کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ چترال کی پسماندگی اوردورافتادگی  کومدنظررکھتے ہوئے انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال چترال کے لئے ڈائیلاسز مشین عطیہ کے طورپردی ہے گذشتہ روزہسپتال کے متعلقہ وارڈمیں نصب کرکے مریضوں باقاعدہ طبی امداد دیناشروع کیا جس سے گردے کے مریضوں کوجدیدعلاج کی سہولیات میسرہوگی۔انہوں نے کہاکہ جدیدترین ڈائیلاسز مشین کی بدولت گردے کے مریضوں کے لئے بے حدآسانیاں پیداہوں گی اوربغیرروکاٹ سے سروسز فراہم کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں