122

ایم این اےمولانا چترالی اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن فلک ناز کو ووٹ دے کر چترال کی تعمیر و ترقی کی راہ ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔مجیب الرحمن

چترال ( نمائندہ  )سابق ناظم ویلج کونسل ایون اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مجیب الرحمن نے ایم این اےچترال مولانا عبد الاکبر چترالی اور ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن سے پر زور مطالبہ کیا ہے ۔ کہ وہسینٹ انتخابات میں استاذ الاساتذہ چترال حسین اللہ کی صاحبزادی محترمہ فلک ناز کو ووٹ دے کر چترال کی تعمیر و ترقی کی راہ ہموار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں ۔جنہیں پی ٹی آئی کے رہنما عمران خان کی طرف سے سینٹ کا ٹکٹ دیا گیا ہے ۔ انہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ۔ کہ چترال ایک پسماندہ ضلع ہے ۔ جس کے بے شمار مسائل ہیں ۔ ان مسائل کے حل کیلئے نہ صرف نمایندگان کا باہمی اتحاد و اتفاق ضروری ہے ۔ بلکہ سینٹ الیکشن میں تعاون کرکے چترال کو سینٹ میں نمایندگی دینے کی حتی الوسع کوشش کرنی چاہئیے۔ انہوں نے سینٹ میں چترال کی بیٹی کو نشست دینے پر پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ۔ کہ انہوں نے اس سے قبل بھی چترال کو دو مرتبہ نمایندگی دی ۔ اب سینٹ نشست کیلئے چترال کی بیٹی فلک ناز کو موقع فراہم کرنا چترال پر ایک اور احسان ہے ۔ جس کی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ محترمہ فلک نازمیں چترال کی نمایندگی کرنے کی بے پناہ صلاحیتیں موجود ہیں اور وہ چترال کے جملہ مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں ۔ اس لئے توقع رکھی جا سکتی ہے کہ وہ نمایندگی حاصل کرکے چترال کے جملہ مسائل حل کرنے میں بھر پور کردار ادا کرے گی ۔

Print Friendly, PDF & Email