383

لواری ٹنل کے قریب زیارت کے مقام پر گاڑی کو حادثہ /دو افراد زخمی

دروش(واصف جمال) لواری ٹنل کے قریب زیارت کے مقام پر ٹریفک حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق ایک سوزوکی جیب (جمنی)نمبر PS-1790 دیر سے چترال آرہی تھی کہ لواری ٹنل سے گزر کر زیارت کے قریب مشین چڑھائی کے مقام پر حادثے کا شکار ہوگئی جسکے نتیجے میں گاڑی میں سوار دوافراد زخمی ہو گئے۔ زخمی ہونے والے افراد مزمل عباس ولد اللہ یار سکنہ جھول پور تاندلیانوالہ ضلع فیصل آباد اور شاہد ندیم ولد نذیر احمد سکنہ چک نمبر پی 251ضلع رحیم یار خان بتائے گئے ہیں۔ ایک زخمی مزمل عباس کی حالت تشویشناک ہے ۔ مجروحین دروش میں ایک نجی کمپنی کے ساتھ ایکسکویٹر آپریٹر کے طور پر کام کررہے تھے اور دیر سے دروش آرہے تھے۔ گاڑی ڈرائیور حبیب اللہ سکنہ لوٹکوہ گاڑی سے چھلانگ لگاکر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں