274

محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام اکیس سالوں سے کم مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لئے انڈر21- ٹرائلز پریڈ گراونڈ میں گذشتہ روز منعقد

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام اکیس سالوں سے کم مختلف کھیلوں کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لئے انڈر21- ٹرائلز پریڈ گراونڈ میں گذشتہ روز منعقد ہوئے جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر حیات شاہ مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر دو سو کے لگ بھگ ضلع لویر چترال کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ ڈسٹرکٹ اسپورٹس افیسر حاجی فاروق اعظم نے اس ٹرائل کی غرض وغایت بیان کرتے ہوئے کہاکہ کم عمر کے کھلاڑیوں میں ٹیلنٹ کو نہ صرف تلاش کیا جائے بلکہ اسے پروان چڑہانے اور انہیں بہتر مواقع فراہم کئے جائیں جہاں وہ اپنی صلاحیتو ں میں نکھار لاسکیں۔ اپنے خطاب میں ایڈیشنل ڈی سی حیات شاہ نے کہاکہ چترال میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور ایسے مواقع سے انہیں زبردست ترقی ملے گی اور یہی کھلاڑی قومی سطح پر بھی پہنچ کر اپنے ملک کے لئے کھیل سکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کھیلوں سے بچوں اور نوجوانو ں پر خوشگوار اثرات مرتب ہوں گے جوکہ صحت مند معاشرے کی تعمیر اور تشکیل کا بھی ضامن ہوگا۔ اس نوعیت کے ٹرائل جمعہ کے دن اپر چترال کے بونی کے مقام پر منعقد ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں