1,144

چترال شندور روڈ کی چار مقامات پر الائمنٹ تبدیل کرکے اسے محفوظ بنایا جائےعمائدین کوہ کاپریس کانفرنس

چترال ( محکم الدین ) سابق ضلع ناظم چترال حاجی مغفرت شاہ نے عمائدین یوسی کوہ و یوسی دنین عبد الولی خان ایڈوکیٹ ، شریف حسین ، عبد القیوم ، رشید احمد ، شیر حکیم ، حفیظ الرحمن ، محمد شریف ، عبد الغفار لال ، صفدر علی کاش ، محمد کبیر اور فضل ربی جان کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چترال شندور روڈ کی منظوری پر وزیر اعظم عمران خان اور وفاقی وزیر ذو الفی بخاری کا شکریہ ادا کیا ہے ۔ اور کہا ہے ۔ کہ یہ روڈ اپنی تعمیر کے لحاظ سے انتہائی اہمیت کی حامل ہے ۔ جس سے چائنہ اور گلگت بلتستان کے ساتھ رابطے میں بہت آسانی ہو گی ۔ اور سیاحت و تجارت کو فروغ ملے گا ۔ جس سے جی بی اور چترال میں خوشحالی آئے گی ۔ انہوں نے این ایچ اے سے اپیل کی ۔ کہ چونکہ اس روڈ کی تعمیر پر بہت زیادہ وسائل خرچ ہو رہے ہیں ۔ اس لئے اس کو محفوظ بنایا جائے ۔اور زیادہ سے زیادہ دیہات کو مستفید کیا جائے ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ چترال بونی روڈ کی تعمیر کے وقت اسے سلائیڈنگ ایریا سےبچانے اور محفوظ بنانے کا مطالبہ کیا گیا ۔ لیکن ایک نہ سنی گئی ۔ جس کی وجہ سے گاوں کاری ، مروئے، داڑوم گول اور میژی چار کے مقامات کئی قیمتی انسانی جانیں پہاڑی تودوں کے گرنے سے ضائع ہوئیں ۔ اور روڈ کو بھی ناقابل تلافی مسلسل نقصان پہنچا ۔ لیکن اب کے بار ایسا بالکل نہیں ہونا چاہیئے ۔ ورنہ فنڈ کے ضیاع کے مترادف ہو گا ۔ انہوں نے کہا ۔ کہ ان مقامات پر روڈ کو محفوظ بنانے کیلئے متبادل الائمنٹ کی جائے ۔ تاکہ جانی اور روڈ کے نقصانات سے بچا جا سکے ۔ مغفرت شاہ نے کہا ۔ کہ ہماری سیاست کا محور چترال کا مفاد ہے ۔ اس لئے جو چترال کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرے گا ۔ ہم اسے خوش آمدید کہیں گے ۔ انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیرمین سے پر زور مطالبہ کیا ۔ کہ چترال شندور روڈ کی چار مقامات پر الائمنٹ تبدیل کرکے اسے محفوظ بنایا جائے اور زیادہ سے زیادہ دیہات کو روڈ سے مستفید کرنے کی کوشش کی جائے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں