404

پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد ایک مضبوط اور منظم پارٹی بن کر اُبھرے گی۔ایم پی اے فضل الہیٰ

چترال(نمائندہ ڈیلی چترال ) پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے پارلیمانی سیکرٹری جنگلات و ماحولیات فضل الٰہی منگل کے روز تین روزہ دورے پر چترال پہنچے۔ بدھ کے روز پریس کلب چترال میں پارٹی ورکروں سے خطاب کے دوران ورکروں کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا ۔کہ انشاء اللہ پاکستان تحریک انصاف انٹرا پارٹی الیکشن کے بعد ایک مضبوط اور منظم پارٹی بن کر اُبھرے گی۔ ہم سب ملکر معاشرتی برُائیوں کے خاتمے کے لئے کوششیں کریں گے۔ جہاں کسی کے ساتھ ظلم و نا انصافی ہو گی پارٹی سے با لا تر ہوکر انسا نیت کی خدمت کو ترجیح دیں گے۔انتظامی امور کے حوالے سے اُنہوں نے کہا کہ جہاں کہیں سر کاری محکموں میں بے ضابطگیاں ہوئیں ہیں ان کا احتساب کرکے ا نہیں کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ جن میں چترال لیویز بھر تیوں میں بڑے پیمانے پر گھپلے ، ویلج کونسل کے سکر ٹریز بھر تیوں میں بے قاعدگیاں، بکرآباد بالا لنک روڈ میں تجاوزات اور سیلاب زدگان و زلزلہ متاثرین کے امدادی پیکیج میں اقربا ء پروری جیسے شکایات شامل ہیں۔ ان تمام گھپلوں کے ثبوت احتساب کمیشن اور نیب کے حوالے کیے جا ئیں گے۔انہوں نے کہا کہ ورکروں کے جائز حقوق کے لئے اپنی انتہائی کو شش کرونگا اور اس بات کی بھی یقین دہانی کی کہ جلد از جلد صوبائی وزراء کاچترال کا سر کاری دورہ کے حوالے سے صوبائی اسمبلی میں بھر پور کو شش کرونگا۔انہوں نے ورکروں پر زور دیا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے لئے ممبر سازی مہم تیز کریں اور آنے والے الیکشن میں بھر پور حصہ لیں ۔ اور اپنا لیڈر خود منتخب کریں۔ آخر میں پارلیمانی سکر ٹری فضل الٰہی نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور آپکے تعاون سے صوبائی صدر منتخب ہونے کے بعد ہم سب ملکر پاکستان تحریک انصاف کو منظم اور مضبوط کریں گے، اور پارٹی ورکروں کو انکا مقام دیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں