286

عمائیدن دروش اوسیک کادروش اوسیک پل اور واٹر چینل کے لئے اہم کردار ادا کرنے پر شہزادہ اھتشام الملک کا شکریہ

چترال/عمائیدین دروش سابق وی سی ناظم عمران الملک،وقار الملک،ضیاء الملک،نوشاد خان،الیاس الملک،سہیل شاہ،اسد الملک،شیرنذیر، زار محمد ودیگر نے ایک مشترکہ اخباری بیان میں دروش اوسیک پل اور اوسیک واٹر چینل کے لئے تھگ دو اور اہم کردارادا کرنے پرشہزادہ اھتشام الملک کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ شہزادہ اھتشام الملک نے مذکورہ پراجیکٹس کے لئے ایک سال سے جدوجہد کی اور اُن کی کوششوں کی وجہ سے دروش اوسیک پل پر کام تیزی سے جاری ہے

اور بہت جلد مکمل ہوگا۔اُنہوں نے کہا کہ شہزادہ اھتشام الملک کی کوششوں سے دورش اوسیک کے عوام کا دوسرا دیرنہ مطالبہ اوسیک واٹر چینل کا ٹینڈر بھی 28مارچ کو جاری ہوگیا ہے۔اُنہوں نے اوسیک کے عوام کے طرف سے منصوبوں کے لئے جدوجہد کرنے پر شہزادہ اھتشام الملک کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں