366

،گلگت بلتستان میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جسے برؤے کار لانے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد/ وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کیلئے ڈھائی کھرب (250 ارب) سے زائد مالیت کے ترقیاتی پیکیج کی منظوری دید ی ہے،وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،گلگت بلتستان میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جسے برؤے کار لانے کی ضرورت ہے۔وزیراعظم  نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو ہدایت کی کہ سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے۔منگل کووزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت گلگت بلتستان   کی ترقی کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا،اجلاس میں وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیرِ خزانہ محمد حماد اظہر، وزیرِ مواصلات مراد سعید، وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید، ڈپٹی چئیرمین پلاننگ کمیشن و دیگر سینئر افسران شریک ہوئے،اجلاس میں گلگت بلتستان کی ترقی کے لئے تاریخی پیکیج کی منظوری دی گئی جس کا حجم ڈھائی کھرب(250ارب) سے زائد ہے ، ترقیاتی پیکیج میں ہائیڈرو پاور، تعلیم ، صحت،سیاحت،فنی ٹریننگ، سوشل ویلفیئر،زراعت، کلین انرجی کے درجنوں منصوبے شامل کئے گئے ہیں، مختلف شعبوں میں ترقیاتی منصوبوں  کی بدولت خطے میں جہاں تعمیر و ترقی کا نیا باب روشن ہوگا وہاں علاقے کے مسائل کا  موثر حل  اور  نوجوانوں کو نوکریوں کے  بے شمار مواقع میسر آئیں گے جس کی بدولت علاقے کی معیشت مستحکم ہوگی۔وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی ترقی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،گلگت بلتستان میں سیاحت کا بے شمار پوٹینشل موجود ہے جسے برؤئے کار لانے کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو ہدایت کی کہ سیاحت کے فروغ اور ماحولیاتی تحفظ پر خصوصی توجہ دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں