321

کنٹرولرامتحانات جامعہ چترال نے ایم اے سالانہ امتحانات(پرائیوٹ) کے لیے داخلوں کا اعلان کر دیا

چترال(چترال ایکسپریس)کنٹرولرامتحانات جامعہ چترال نے  ایم اے سالانہ امتحانات(پرائیوٹ) کے لیے داخلوں کا اعلان کر دیا ۔ اعلان کے مطابق ایم اے (پرائیوٹ) میں داخلے کے لیے نارمل فیس کے ساتھ آخری تاریخ 10 مئی 2021مقرر کی گئی ہے۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ہائیر ایجوکیشن کی اعلان کردہ پالیسی کے مطابق ایم اے(پرائیوٹ)پروگرام کو ختم کیا جارہاہے۔ اس لحاظ سے دوسالہ ایم اے (پرائیوٹ) کرنے کا یہ آخری موقع ہے۔ خواہشمند خواتین وحضرات یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر جاکر آن لائن فارم پُر کر سکتے ہیں۔https://admission.uoch.edu.pk/

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں