404

چترال شہر اور مضافات میں جمعہ کے روز بھی وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری رہا

چترال ( نمایندہ ڈیلی چترال ) چترال شہر اور مضافات میں جمعہ کے روز بھی وقفے وقفے سے بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری جاری رہا ۔لواری ٹاپ پر تین فٹ اور لواری ٹنل ایریے میں ایک فٹ برف پڑی تاہم شیڈول کے مطابق لواری ٹنل میں سے آمدورفت جاری رہا ۔ اپر چترال کے مقامات لاسپور میں 6انچ شندور میں 2فٹ موڑکہو گہت میں 5انچ اور تریچ میں ڈیڑھ فٹ برف پڑی ہے ۔ تورکہو کے بالائی مقامات میں سردیوں کی نسبت زیادہ برفباری ہوئی ہے ، اور کھوت ،اُجنو میں 2فٹ برف نے پوری وادی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے ۔ اسی طرح گبور ، بگوشٹ میں 7انچ اور کالاش ویلی بمبوریت کے مقام شیخاندہ میں 5انچ برف پڑی ہے ۔ ایک ہفتے سے مسلسل ابر آلود موسم اور بارش اور برفباری سے سردی دوبارہ لوٹ آئی ہے ،اور سردی میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ جبکہ بارش سے قبل موسم غیر معمولی طور پر پچھلے سالوں کی نسبت گرم ہو گیا تھا ۔ مسلسل بارش اور پہاڑوں پر برفباری سے دریاء چترال اور مختلف وادیوں کے نالوں سے بہنے والے پانی میں اضافہ ہوا ہے ۔ اور اکثر نالے ابھی سے کیچڑ آلود اور گدلے ہو گئے ہیں ۔ جس کی وجہ سے بعض علاقوں میں چشمے کے پانی ابھی متاثر ہونا شروع ہو گئے ہیں اور لوگوں کو پینے کے پانی کی مشکلات کا آغاز ہو گیا ہے، چترال کا پورا ضلع گہرے کالے بادلوں کی لپیٹ میں ہے ۔ اور تسلسل بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہو رہی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں