396

ممبرقومی اسمبلی چترال مولاناعبدالاکبر چترالی کی طرف سے دئے گئے دونوں اضلاع کے لیے 45 کروڑ کے لاگت سکیمو ں میں سے 15 کروڑ کی سکیمیں منظور

چترال (نامہ نگار)جماعت اسلامی ضلع ہوئرچترال کے جنرل سیکرٹری وجہہ الدین نے ایک خباری بیان میں کہاہے کہ ممبرقومی اسمبلی چترال مولاناعبدالاکبر چترالی کی طرف سے دئے گئے دونوں اضلاع کے لیے 45 کروڑ کے لاگت سکیمو ں میں سے 15 کروڑ کی سکیمیں منظور ہوئی ہیں اور ٹینڈر بھی ہو چکے ہیں ان روڈوں میں دنین جیل روڈ، مغلاندہ تھنکشن روڈ ، خوکشاندہ تا اوچشٹ روڈ ، جغور داشش روڈ، سنگور لنک روڈ، بروز باسیرو، بروز گولدہ و دومون روڈ، شیلی روڈ ، اٹانی ایون روڈ، جنجیریت روڈ ،عشریت و دمیل روڈ شامل ہیں ۔ باقی سکیمیں دوسرے مرحلے میں ہونگے۔ جنجریت تا اوسیاک واٹر چینل ڈھائی کروڑ کی لاگت سے بنے والا سکیم بھی منظور ہو گیی ہے جو کہ جنجریت کے لوگوں کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا۔۔انہوں نے  کہاکہ  پہلے مرحلے میں کئی دیہات کیلئے بجلی کیلئے ایک ارب 80 کروڑ کی منظوری اور اب چترال کے مختلف علاقوں کیلئے روڈوں کی پختگی کے ٹنڈرنگ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یقین دلایا ہے اگر چہ مرکزی اسمبلی میں اپوزیشن میں ہیں لیکن چترالی عوام کی نمائندگی حق ادا کرکے رہیں گے اور وقت کے ساتھ ساتھ انشاء اللہ چترال شندور روڈ سمیت دوسری کئی اہم سکیمیوں کو بھی پائیہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں