336

پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع چترال کے کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر چترال لویر اور ڈسڑکٹ ہیلتھ افیسر لویر چترال کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار

چترال (نمائندہ ) پیرامیڈیکل ایسوسی ایشن ضلع چترال کے کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں ڈپٹی کمشنر چترال لویر اور ڈسڑکٹ ہیلتھ افیسر لویر چترال کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا گیا کہ اس کے نتیجے میں دکھی انسانیت کی خدمت گار محکمہ صحت کے جملہ ملازمین کو متاثر ہونے کا خطرہ ہے اور یہ بات افسوسنا ک ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے ڈی ایچ او کے لئے مختص بنگلہ پرقبضہ کرنے کی ناکام کوشش کے بعد ان پر بے جا الزامات لگا نا قرین انصاف نہیں ہے۔ صدر جمال الدین کی صدارت میں منعقدہ اس اجلاس میں کہا گیا کہ ڈاکٹر شہزادہ حیدر الملک بہت ہی فعال اور دیانت دار افیسر ہیں جس کا تمام اسٹاف کے ساتھ منصفانہ سلوک، قانون کی پاسداری اور عوام کی امنگوں کی صحیح ترجمانی کرنے کی وجہ سے 99فیصد لوگ ان سے مطمئن ہیں۔ اجلاس میں کہاگیاکہ ڈی ایچ او کے مختص بنگلے پر ضلعی انتظامیہ کی طرف سے قبضہ جمانے کی کوشش سمجھ سے بالا تر ہے کیونکہ محکمہ صحت کے عملے کے لئے سنگور میں تعمیر کردہ فیملی کوارٹر پہلے سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے قبضے میں ہیں اور ہیلتھ اسٹاف سنگل کمروں میں رہ دکھی انسانیت کی خدمت کررہے ہیں۔ اجلاس میں اس بات پربھی شدید تشویش کا اظہارکیا گیاکہ 31مارچ کو پیرامیڈیکل اسٹاف محمود عزنوی کے ساتھ بونی تھانے کا ایس ایچ او شیر احمد نے ان کے ساتھ اس وقت بدسلوکی کا مظاہرہ کیا جب وہ کورونا سمپل لارہے تھے اور ساتھ انہوں نے کورونا ویکسین کے خلاف عوام میں منفی پروپیگنڈا پھیلانے کا بھی مرتکب ہوا۔ انہوں نے ایس ایچ او کے خلاف سخت انظباطی کاروائی کا بھی مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں