295

ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج    ضلع اپرچترال   کی ہدایت پر جوڈیشیری سٹا ف  اپرچترال کے کورناٹیسٹ کروایاگیا

چترال(نامہ نگار) موجودہ حالات اورکورناوائرس کے بڑھتی ہوئی خراب صورت حال کی وجہ سے ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج    ضلع اپرچترال عثمان ولی خان نے دیگرجوڈیشل افیسران اورسٹاف ممبران کی مشاورت سے ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ضلع اپرچترال کوہدایت کی کہ فوری طورپرتمام جوڈیشل افسران اورسٹاف کے کورناوائرس کے ٹیسٹ کروائیں اوربمطابق حکومتی پالیسی اہل   اہلکاران اورجوڈیشل افسران کےلئے فوری طورپرویکسین کابندوبست کریں تاکہ یہ بیماری حتیٰ الامکان مزیدنہ پھیل سکے۔ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج اپرچترال کی ہدایت پرڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر اپرچترال نے کورناوائرس کے ٹیسٹ کےلئے ٹیم جوڈیشری اپرچترا ل بھیج دیااورجوڈیشل افیسران اورجملہ سٹاف ممبران کے کورناوائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ۔جس کےبعد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اپرچترال سیدزاہدشاہ کاکورناٹیسٹ مثبت آیاجبکہ دیگرتمام اہلکاران ،جوڈیشل افیسران اوروکلائ برادری کے ٹیسٹ نیگیٹوآئیں ۔درین  نسبت ایڈیشنل سیشن  جج کوچھٹی پربھیج کرعدالت کی نسبت ویگرلوزمات پوررے کیے گئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں