312

این۔آر۔ایس۔پی مائیکرو فنانس بینک نے بونی میں اپنا رابطہ آفس کھول دیا۔ڈی۔ایم نعیم احمد

چترال/ڈسٹرکٹ منیجر این آر ایس پی مائیکرو فنانس بینک چترال نعیم احمد نے ایک بیان میں کہا ہے کہ این۔آر۔ایس۔پی مائیکرو فنانس بینک پاکستان کے چاروں صوبوں بشمول آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں 154برانجیز کے ساتھ مائیکرو فنانس اور جنرل بینکینگ کی اعلیٰ خدمات فراہم کررہا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ این۔آر۔ایس۔پی مائیکرو فنانس بینک جوکہ گذشتہ تین سال سے چترال شہر میں اپنے معزز کسٹمر کو بہترین خدمات مہیا کررہا ہے۔این۔آر۔ایس۔پی بینک نے معزز کسٹمر کے شدید خواہش پر اپر چترال کے ہیڈکوارٹر بونی میں اپنا رابطہ آفس کھول دیاہے۔جوکہ عنقریب مکمل برانج میں تبدیل ہوجائیگا۔این۔آر۔ایس۔پی بینک مستقبل قریب میں اس طرح کے رابطہ آفس دروش اور مستوج میں کھولنے جارہا ہے جو ان علاقوں میں معزز کسٹمرز کو بہترین خدمات سرانجام دے گا۔اُنہوں نے کہاکہ این۔آر۔ایس۔پی مائیکرو فنانس بینک پورے ملک کا پہلا بینک ہے جو جنرل بینکنگ کے ساتھ ساتھ شریعت کے عین مطابق اسلامک بینکنگ کی خدمات بھی فراہم کررہاہے۔بینک ہمیشہ اپنے معزز صارفین کو سہولت اور آسانی فراہم کرنے کیلئے نئی راہیں تلاش کرتا رہتا ہے اور اسی تسلسل میں بینک نے اب علاقہ بونی اپرچترال میں اپنا رابطہ افس کھولا ہے۔اس رابطہ آفس کا مقصد بونی شہر اور آس پاس کے علاقے کے رہائشیوں کو بینک کے بہترین خدمات ان کے دروازے پر مہیا کرنا ہے۔اس رابطہ آفس کے ذریعے ہمارے معزز صارفین میرا مکان لون،جنرل لون،سلیری اور پنشینرز لون وغیرہ کی سہولت سے مستفید ہوسکتے ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ بینک اُمید کرتا ہے کہ ہمارے بونی رابطہ آفس سے بونی اور اس کے آس پاس کے رہائیشی مستفید ہونگے۔بینک ہمیشہ اس علاقے کے معزز لوگوں کی ترقی کا ہمسفر ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں